ڈیموکریٹس کی مخالفت کے باعث امریکی حکومت کے دوبارہ شٹ ڈاؤن کے امکانات میں اضافہ

0

واشنگٹن : امریکی ریاست منیسوٹا کے سب سے بڑے شہر منیاپولس میں ایک اور امیگریشن انفورسمنٹ شوٹنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک 37 سالہ امریکی شہری الیکس پریٹی ہلاک ہو گیا۔

واقعے کی وجوہات کے بارے میں امریکی وفاقی ایجنسیوں اور مقامی پولیس کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔
ادھر سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قائد چک شومر نےکہا کہ اگر ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے لیے فنڈنگ کو حکومتی اخراجات کے بل میں شامل کیا گیا تو ڈیموکریٹس اس بل کو سینیٹ میں منظور ہونے سے روک دیں گے۔

شومر کا کہنا تھا کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ اور منیاپولس میں بارڈر پٹرول کے اقدامات "ناقابل قبول” ہیں۔ متعدد ڈیموکریٹک سینیٹرز نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سرکاری فنڈنگ بل کے خلاف ووٹ دیں گے جس میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی فنڈنگ شامل ہے۔ اس کی وجہ سے اب یہ امکان نمایاں طور پربڑھ رہا ہے کہ جنوری کے آخر میں فنڈز ختم ہونے کے باعث وفاقی حکومت جزوی طور پر دوبارہ شٹ ڈاؤن کی صورت حال میں چلی جائےگی۔ امریکی وفاقی حکومت کے بیشتر محکموں کے لیے آپریٹنگ فنڈز بشمول ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، 30 جنوری کو ختم ہو جائیں گے۔ اگرچہ ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان نے حکومتی فنڈنگ کا بل منظور کر لیا ہے لیکن اس بل کی حتمی منظوری کے لئے ابھی بھی سینیٹ کی توثیق درکار ہے۔
یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں وفاقی حکومت کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 43 دن تک جاری رہنے کے بعد 12 نومبر 2025 کو ختم ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.