چین اور برازیل کے مابین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی عمدہ شروعات ہوئیں، چینی صدر
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈا سلوا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 2024 میں انہوں نے صدر لولا ڈا سلوا کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو چین برازیل ہم نصیب معاشرے کے قیام کی طرف آگے بڑھایا جائے تاکہ ایک زیادہ منصفانہ دنیاقائم ہو اور زیادہ پائیدار ترقی کی جائے ۔ گزشتہ سال کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی عمدہ شروعات ہوئیں، اور باہمی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم ہو چکا ہے، جس نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔
صدر شی نے کہا کہ رواں سال چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا اور چین براِزیل تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو جامع طور پر آگے بڑھانے، چین برازیل تعلقات کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے اور ایک روشن مستقبل کے لیے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
لولا ڈا سلوا نے کہا کہ برازیل دو طرفہ تعلقات اور لاطینی امریکہ اور چین کے تعلقات کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال تشویشناک ہے۔ برازیل اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کو برقرار رکھنے، برکس تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔