چائنیز مین لینڈ سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ، جاپانی سیاحتی بیورو

0

ٹوکیو()
جاپان کے قومی سیاحتی بیورو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں چائنیز مین لینڈ سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 400 رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45.3 فیصد کی بڑی کمی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، نومبر 2025 میں جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے تائیوان سے متعلق غلط بیانات سامنے آنے کے بعد چائنیز مین لینڈ سے جاپان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر 2025 میں یہ تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 600 رہی، جبکہ اکتوبر 2025 میں چائنیز مین لینڈ سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 700 تھی۔
جاپانی میڈیا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تاکائیچی کے بیانات کے باعث چین۔جاپان تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے، جس کے منفی اثرات جاپان کے ریٹیل، ہوٹلنگ، ریستوران اور دیگر معاشی و سماجی شعبوں پر واضح طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔
جاپان کی سب سے بڑی ٹریول ایجنسی "جاپان ٹریول بیورو” نے پیش گوئی کی ہے کہ چائنیز مین لینڈ سے سیاحوں کی جاپان آمد کے امکانات غیر واضح ہونے کی وجہ سے، 2026 میں جاپان آنے والے مجموعی غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں تقریباً 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.