چینی صدرکا 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے مضبوط آغاز کو یقینی بنانے پر زورپانچ سالہ منصوبوں پر عمل درآمد
بیجنگ :سی پی سی کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو گہرائی سے سمجھنے اور اس پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور وزارتی سطح کے رہنماوں کا ایک خصوصی سیمینار بیس جنوری کی صبح نیشنل اکیڈمی آف گورننس میں شروع ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کرتے ہوئے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کے مطالعے اور اس پر عمل درآمد کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں "پندہویں پانچ سالہ منصوبے” کے مضبوط آغاز کے لیے تمام امور میں بہتری لائی جائے۔شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ سالہ منصوبوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد پارٹی کی حکمرانی اور ریاستی نظم و نسق کا ایک اہم تجربہ ہے، اور یہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کا ایک نمایاں سیاسی فائدہ بھی ہے۔سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس نے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اہداف اور سمت کا تعین کیا ہے، جنہیں جامع، عمیق اور درست انداز میں سمجھنا ناگزیر ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور صنعتی نظام میں تیز رفتار ترقی ایک اہم اسٹریٹجک مشن ہے۔ اس مقصد کے لیے اندرونی معاشی گردش کو بنیادی حیثیت دینا ہوگی، کھپت اور سرمایہ کاری، طلب اور رسد کے باہمی تعلق کو درست انداز میں سنبھالنا ہوگا، قومی معیشت کے گردش کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا، تاکہ اندرونی طلب معاشی ترقی کی اصل محرک قوت بن سکے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ معاشی ترقی اور سماجی ترقی ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور انہیں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے سائنسی، جمہوری اور قانونی بنیادوں پر فیصلے کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور علاقائی سطح پر "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے خاکوں اور خصوصی منصوبہ جات کی تیاری ٹھوس اور ذمہ دارانہ انداز میں کی جانی چاہیے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم لی چھیانگ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔