چین کا اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کا اعلان
بیجنگ :چین کی قومی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، "چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران، ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 46 ہزار 300 کلومیٹر سے بڑھ کے 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی، جس میں 12.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہائی اسپیڈ ریل کی لمبائی 37 ہزار 900 کلومیٹر سے بڑھ کر 50 ہزار 400 کلومیٹر ہو گئی، جس میں 32.98 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یوں ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک تعمیر کر لیا ہے۔
"پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران، چین اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھائے گا۔ 2030 تک، ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی، جس میں ہائی اسپیڈ ریل تقریباً 60 ہزار کلومیٹر ہو گی۔ "آٹھ عمودی اور آٹھ افقی” ہائی اسپیڈ ریلوے نظام مکمل نیٹ ورک کی شکل اختیار کر لے گا، علاقائی رابطے اور باہمی مربوط ہونے کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گا، مال بردار نیٹ ورک کی صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا، اور دنیا کے معیاری جدید ترین ریلوے نیٹ ورک کی بنیادی طور پر تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔