چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت میں تیز رفتار ترقی کا رجحان
بیجنگ : چین میں چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت کی پیداواری مالیت کی سالانہ اوسط شرح نمو 10 فیصد سے زیادہ رہی۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت کا دائرہ کار مسلسل وسیع ہوتا رہا، اور صنعت کی پیداواری مالیت کی سالانہ اوسط شرح نمو 10 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔اس عرصے کے دوران، مصنوعات کی تعداد اور اقسام میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ 30 دسمبر 2025 تک، 1081 کمپنیوں نے رجسٹریشن مکمل کی ، 3623 اقسام کی مصنوعات رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
حکام کے مطابق ، ملک میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کے استعمال کے منظرنامے تیزی سے وسیع ہو رہے ہیں، جو روایتی ہوابازی کے کاموں، فلائنگ ٹریننگ وغیرہ سے زراعت، جنگلات اور پودوں کے تحفظ، لاجسٹکس ڈیلیوری، ایمرجنسی ریسکیو جیسے کئی شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔ تاحال، چین میں زرعی ڈرونز کی تعداد 200,000 سے زیادہ ہے،جو سالانہ 400 ملین مو سے زیادہ رقبے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔