پاکستانی طالب علم صادق مارشل آرٹس کے استاد آن جیان چھیو سے مارشل آرٹس سیکھ رہا ہے-(شِنہوا)
اسلام آباد(شِنہوا)شاؤلین کنگ فو سے ماخوذ روایتی چینی باکسنگ طرز آن جیا چھوان کے 5 ویں نسل کے وارث آن جیان چھیو نے کہا کہ "طاقت لگانے سے پہلے خود کو پرسکون رکھو، اپنا توازن مضبوط رکھو”۔ ان کے پیچھے پاکستانی طالب علم محمد نبیل صادق ہر مکا اور قدم پوری یکسوئی اور درستگی سے دہراتے ہوئے پوری توجہ کے ساتھ ہر حرکت کی پیروی کر رہے تھے۔
حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی تزویراتی قیادت کے تحت دونوں ممالک نے چین۔پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی معاشرے کی تعمیر کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
2013 میں شروع ہونے والا چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ نمایاں معاشی اور بنیادی ڈھانچے کی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے جبکہ ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چین میں تعلیم اور روزگار کے لئے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ دوطرفہ تعاون مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے جو باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے