ایم این اے فرخ خان سے ایم پی اے سلمیٰ ہاشمی کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی گفتگو
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ایم پی اے سلمیٰ ہاشمی نے ملاقات کی، جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خواتین کے سیاسی کردار کو مضبوط بنانے، بلدیاتی سطح پر خواتین کی شرکت بڑھانے اور پارٹی کے مستقبل کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سلمیٰ ہاشمی نے مسز فرخ خان کو خواتین ونگ کی سربراہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت میں خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔