چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
ایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی
تہران : بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے، چین، ایران اور سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی، اور ریاستی اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کا احترم کرتے ہوئے، اپنے اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایران اور سعودی عرب نے چین کے مثبت کردار اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کاخیرمقدم کیا، اور اس موقف کا اظہار کیا کہ چین کا بیجنگ معاہدے کی حمایت اور اس کی پیروی کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی فریق نے زور دیا کہ وہ ایران اور سعودی عرب کو مثبت اقدامات اٹھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔تینوں فریقوں نے ایران-سعودی تعلقات میں مسلسل پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ تینوں فریقوں نے اسرائیل کی فلسطین، لبنان اور شام میں خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا، اور ایران کی ریاستی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ تینوں فریقوں نے اقوام متحدہ کی سربراہی میں، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق یمن کے مسئلے کے لیے جامع سیاسی حل حاصل کرنے کی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔