چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا

0


بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کی رات گیارہ بجکر چوالیس منٹ پر چین کا شینزو 21 انسان بردار خلائی جہاز لانگ مارچ 2 وائی ایف 21 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے جیوچھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ خلائی جہاز اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے، خلاءباز عملہ اچھی حالت میں ہے اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔ہفتہ کی صبح 4 بجکر 58 منٹ پر خلائی جہاز نے مقررہ طریقہ کے تحت چینی خلائی سٹیشن سے ڈاکنگ کامیابی سے مکمل کی۔ چین کے خلائی مشن کی تاریخ میں یہ خلابازوں کی خلائی اسٹیشن میں ساتویں "ملاقات” ہے۔آئندہ دنوں میں چینی خلابازوں کی دوٹیمیں خلائی اسٹیشن میں اپنے فرائض کی حوالگی مکمل کریں گی ، جس کے دوران چھ چینی خلابازخلائی اسٹیشن میں پانچ دنوں تک ایک ساتھ رہیں گے اور مختلف طےشدہ فرائض انجام دیں گے ۔تاحال چین نے 44 مشنوں پر اپنے 28 خلابازوں کو خلا ءمیں بھیجا ہے۔موجودہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹوں کی 604 ویں پرواز اور شینزو انسان بردار خلائی جہاز کی 21 ویں پرواز بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.