چین،اپیک فریم ورک کے تحت ایک کلیدی رہنما کردار ادا کر رہا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپیک سیکریٹریٹ
چین، اپیک میں شمولیت کے بعد سے ہمیشہ ایک سرگرم اور فعال رکن رہا ہے، ایڈورڈو پیڈروسا
گیونگ جو () اپیک سیکریٹریٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈورڈو پیڈروسا نے جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وہ چینی طرزِ جدیدیت کی ترقیاتی کامیابیوں کو انتہائی سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین،اپیک فریم ورک کے تحت ایک کلیدی رہنما کردار ادا کر رہا ہے، جو اس بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے سمیت پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ خوشحالی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔
پیڈروسا نے کہا کہ چین، اپیک میں شمولیت کے بعد سے ہمیشہ ایک سرگرم اور فعال رکن رہا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 میں جب چین نے اپیک اجلاس کی میزبانی کی تھی، تو اس موقع پر آزاد تجارتی زون کے قیام کے لیے ایک رہنما خاکہ اور خطے میں رابطوں کو فروغ دینے کا منصوبہ پیش کیا گیا، جو خطے کی آئندہ ترقی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کی فوری اصلاح کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپیک اس حوالے سے قابلِ عمل حل اور مؤثر تجاویز پیش کرنے والا ادارہ بننا چاہتا ہے، اور تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی متعدد تجاویز عالمی حکمرانی کے نظام میں کئی مواقع پر کامیابی سے استعمال کی جا چکی ہیں۔