چین اور امریکہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ، چینی وزارت تجارت

0


بیجنگ : چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے چین۔امریکہ کوالالمپور تجارتی مذاکرات سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دی ۔جمعرات کے روزترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے صدور نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چین، امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں صدور کے درمیان طے پائے گئے اہم اتفاقِ رائے پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔کوالالمپور مذاکرات کے اہم نکات درج ذیل ہیں:اوّل: امریکہ چین (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ) کی اشیاء پر عائد کیے گئے 10 فیصد "فینٹانائل ٹیکس” کو ختم کرے گا، جبکہ 24 فیصد مساوی اضافی محصولات کو ایک سال کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ چین بھی اپنی جوابی محصولات میں اسی نوعیت پر عمل کرے گا ۔ فریقین نے کچھ اشیاء پر محصولات میں استثنا کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔دوئم: امریکہ اپنے 29 ستمبر کو جاری کردہ 50 فیصد ایکسپورٹ کنٹرول کے نئے ضابطے کے نفاذ کو ایک سال کے لیے معطل کرے گا۔ چین بھی 9 اکتوبر کو اعلان کردہ متعلقہ برآمدی پابندیوں کے نفاذ کو ایک سال کے لیے ملتوی کرے گا ۔سوئم: امریکہ چین کے سمندری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں پر عائد 301 تحقیقات کو ایک سال کے لیے معطل کرے گا۔ اس کے جواب میں، چین بھی متعلقہ جوابی اقدامات کے نفاذ کو ایک سال کے لیے روک دے گا۔مزید برآں، دونوں فریقوں نے فینٹانائل کے انسداد، زرعی تجارت میں توسیع، مخصوص کاروباری کیسز کے حل جیسے معاملات پر بھی اتفاقِ رائے حاصل کیا۔دونوں ملکوں نے میڈرڈ تجارتی مذاکرات کے نتائج کی بھی توثیق کی۔ امریکہ نے سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں مثبت وعدے کیے ہیں، جبکہ چین نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک سے متعلق مسئلے کو احسن انداز میں حل کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.