خلائی مشن شینزو-21 کی روانگی 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہو گی

0


بیجنگ : جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں شینزو-21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ترجمان کے مطابق، اس کی روانگی کا وقت بیجنگ ٹائم کے مطابق 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس مشن میں شامل خلابازوں کے گروپ میں ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ چھانگ شامل ہیں، جن کی کمانڈ ژانگ لو کریں گے۔ یہ بالترتیب خلائی پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ایکسپرٹ ہیں۔ترجمان کے مطابق، یہ مشن چین کے خلائی اسٹیشن کی ایپلیکیشن اور ترقی کے مرحلے کا چھٹا انسان بردار خلائی مشن ہے، اور انسان بردار خلائی پروگرام کا 37واں فلائٹ مشن بھی ہے۔ مشن کے بنیادی مقاصد میں شینزو-20 کے عملے کی جگہ چارج سنبھالنا، خلائی اسٹیشن پر تقریباً چھ ماہ قیام، خلائی سائنس اور ایپلیکیشن کے امور کی انجام دہی، خلابازوں کی جانب سے اسپیس واک اور کارگو ٹرانسفر، خلائی ملبے سے تحفظ کے آلات کی تنصیب، خلائی اسٹیشن کی بیرونی جانب پے لوڈ اور سہولیات کی مینجمنٹ، نیز سائنسی تعلیم اور عوامی بہبود پر مبنی سرگرمیاں اور خلائی تجربات شامل ہیں، تاکہ خلائی اسٹیشن کی جامع افادیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.