ایشیا پیسیفک عالمی معیشت کا سب سے متحرک خطہ اور سب سے طاقتور انجن ہے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایشیا پیسیفک عالمی معیشت کا سب سے متحرک خطہ اور سب سے طاقتور انجن ہے، جو علاقائی تعاون اور اقتصادی یکجہتی میں دنیا میں سرفہرست ہے۔علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (آر سی ای پی) کے نافذ ہونے کے تین سال سے زائد عرصے میں، رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون مسلسل گہرا ہوا ہے اور علاقائی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ چین اور آسیان مسلسل پانچ سال سے ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ چین۔آسیان فری ٹریڈایریا کے ورژن 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر دستخط دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی و تجاری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ایک اہم کامیابی ہے، جو ایشیا پیسیفک اور یہاں تک کہ عالمی اقتصادی نمو کو مزید قوت اور اعتماد فراہم کرے گی۔ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اس سال ایشیا پیسیفک خطے کی اقتصادی نمو کی شرح 4.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جو کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔ حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ کھلا تعاون اور مربوط ترقی "ایشیا پیسیفک معجزے” کی کلید ہے، اور یہ ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے لیے چیلنجز پر قابو پانے اور مشترکہ مستقبل تخلیق کرنے کا لازمی راستہ بھی ہے۔