چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی اور امریکی صدور کے درمیان تیس تاریخ کو ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ مملکت کی سفارت کاری چین امریکہ تعلقات میں ایک ناقابل تبدل اسٹریٹجک رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت چین امریکہ تعلقات سے متعلق تزویراتی اور طویل المدتی امور کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی امور پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر اس ملاقات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کا خواہاں ہے، تاکہ یہ ملاقات چین۔امریکہ تعلقات کے مستحکم اور پائیدار فروغ کے لیے نئی سمت اور نئی توانائی فراہم کرے۔