چین اور امریکہ کے درمیان صاف گو، گہرا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ،چینی وزارت خارجہ

0


بیجنگ (چائنہ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین۔امریکہ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیے ۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے اس بارے میں پہلے ہی معلومات جاری کی جا چکی ہیں۔ حالیہ مذاکرات میں فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کی رہنمائی میں، باہمی دلچسپی کے اہم اقتصادی و تجارتی امور پر صاف گو، گہرا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین نے ایک دوسرے کے اہم تحفظات اور خدشات کے حل کے لیے بنیادی اتفاق رائے حاصل کر لیا ہے، اور یہ بھی طے پایا ہے کہ آئندہ تفصیلات کو مزید واضح کیا جائے گا اور اپنے اپنے اندرونی منظوری کے طریقہ کار کو مکمل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.