چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی چین۔سنگاپور صنعتی و تجارتی نمائندوں کے سمپوزیم میں شرکت
چین اور سنگاپور کی ترقی ایک دوسرے کے لیے اہم موقع ہے، کی چھیانگ
سنگاپور () چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سنگاپور میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم گین کم یونگ کے ہمراہ چین۔سنگاپور صنعتی و تجارتی نمائندوں کے سمپوزیم میں شرکت کی۔اتوار کے روز
اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں میں، چین اور سنگاپور کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ عملی اقدامات واضح کرتے ہیں کہ چین اور سنگاپور کی ترقی ایک دوسرے کے لیے اہم موقع ہے، جب تک کہ دونوں فریق باہمی احترام اور اعتماد، کھلے پن اور تعاون پر قائم رہیں گے، تو وہ باہمی کامیابی میں خوشحالی کا اشتراک اور مشترکہ مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں۔
لی چھیانگ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سے، چین اور سنگاپور کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ نافذالعمل ہے اور فری ٹریڈ معاہدہ مزید اپ گریڈ ہو گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعاون اور ترقی میں نئے اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مضبوطی سے آگے بڑھاتا رہے گا، مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسیع کرے گا، کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار انٹرپرائزز کے ساتھ یکساں سلوک کرے گا، انٹرپرائزز کے معقول خدشات کو فعال طور پر حل کرے گا، اور چین اور سنگاپور کی انٹرپرائزز کی مزید ترقی کو سپورٹ کرے گا۔