چین میں عالمی حکمرانی اور ایشیا بحرالکاہل کی مشترکہ خوشحالی کے عنوان سے بین الاقوامی مذاکرے کا انعقاد
بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ کی جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں ہونے والے اپیک اقتصادی رہنماوں کے بتیسویں اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا کے سرکاری دورے سے قبل، چائنا میڈیا گروپ، جنوبی کوریا کی یون سی یونیورسٹی اور وائے ٹی این ٹی وی کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی مذاکرہ بعنوان "عالمی حکمرانی اور ایشیا بحرالکاہل کی مشترکہ خوشحالی” بیجنگ میں منعقد ہوا۔
تقریب سے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ورچوئل خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ "ترقی، ایشیا بحرالکاہل خطے کا ابدی موضوع ہے۔”
انہوں نے کہا کہ چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی بھرپور وکالت کرتا ہے اور خطے کے دیگر معاشی اداروں کے ساتھ مل کر چیلنجوں کا سامنا کرنے، جدت اپنانے اور عالمی اقتصادیات اور کثیر قطبی دنیا کی ترقی کے لیے ایک "انجن” کے طور پر کام کر رہا ہے، جس نے مل کر "ایشیا بحرالکاہل کا معجزہ” تخلیق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس نے آئندہ پانچ برسوں کے لیے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی سمت متعین کی ہے، جو یقیناً ایشیا بحرالکاہل کی پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
شین ہائی شیونگ نے مزید کہا کہ سی ایم جی خطے کے تمام شراکت داروں کے ساتھ ثقافتی و ابلاغی تعاون کو فروغ دینے، مکالمے اور اشتراک کو بڑھانے اور عالمی حکمرانی کے فروغ میں دانش و قوت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تقریب کے دوران، چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے "خوشحال ایشیا پیسفک، چین کی طاقت” کے عنوان سے ایک عالمی عوامی سروے نتائج جاری کیے۔سروے کے مطابق، 83.3 فیصد شرکاء نے اپیک کو خطے کے ایک کلیدی معاشی تعاون پلیٹ فارم کے طور پر مثبت انداز سے سراہا،جبکہ 83.4 فیصد نے چین کے کردار اور خدمات کو، اپیک کے پائیدار ترقی کے عمل میں، انتہائی اہم اور مثبت قرار دیا۔