چین کے شہر چھنگ دو میں گولڈن پانڈا بین الاقوامی ثقافتی فورم 2025 کا انعقاد

0


بیجنگ: گولڈن پانڈا بین الاقوامی ثقافتی فورم 2025 چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں منعقد ہوا۔ پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری ، لاؤ کانگریس کے نائب چیئرمن کامبے ڈانلا ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر ، اور دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اس فورم میں کلیدی تقاریر ، مکالمے اور ثقافتی پرفارمنسز کے ذریعے خیالات کے تبادلے اور نقطہ نظر کا اشتراک کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیا گیا، جس کا مقصد بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا ہے ۔اس کے ساتھ ہی گولڈن پانڈا گلوبل امیج کوآپریشن پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.