گلوبل گورننس انیشی ایٹو عالمی برادری کے لئے چین کا فراہم کردہ بہترین حل ہے
بیجنگ ()
شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ تھیانجن سمٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جو مزید عدل و انصاف پر مبنی بین الاقوامی نظام کے قیام کے لیے چین کا فراہم کردہ بہترین حل ہے۔
اس وقت بین الاقوامی نظام کو سنگین ساختی تضادات کا سامنا ہے۔ایک جانب ، انسانیت کو درپیش بہت سے مسائل قومی سرحدوں سے بالاتر ہو چکے ہیں، اور کوئی بھی ملک تن تنہا ان کا حل نہیں نکال سکتا جبکہ موجودہ گورننس میکانزم میں نفاذ کی کمزوری روز بروز واضح ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، ترقی پذیر ممالک کی عالمی اقتصادی حکمرانی میں نمائندگی اور آواز ان کے عالمی معاشی نمو کے حوالے سے کردار کے بالکل متناسب نہیں ہے۔ کسی انفرادی ملک کی جانب سے یکطرفہ پالیسی کثیرالجہتی تعاون کی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، جس کی وجہ سے عالمی حکمرانی "زیرو سم گیم” کے خطرناک چکر میں پھنس گئی ہے۔
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے بعد گلوبل گورننس انیشی ایٹو چین کی طرف سے تجویز کردہ ایک اور بڑا انیشی ایٹو ہے۔ گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے ” خودمختاری کی مساوات کی بنیاد، بین الاقوامی قوانین کی حکمرانی کے اصول، کثیرالجہتی کے راستے ، لوگوں کے ذریعہ معاش کے اہداف اور عملی تعاون کی ضمانت ” پر مبنی حکمرانی کا ایک ماڈل قائم کیا ہے اور "مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک” کے اصول کو ایک قابل عمل ادارہ جاتی ڈیزائن میں تبدیل کیا ہے۔ یہ کوئی نیا راستہ نہیں ہے ، بلکہ موجودہ بین الاقوامی نظام کی اصلاح اور بہتری کے لئے کوشش ہے۔ یہ جغرافیائی سیاسی مسابقت سے بالاتر ہو کر نئے دور میں چین کی طرف سے زیادہ منصفانہ اور معقول گلوبل گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے فراہم کردہ ایک کھلی اور جامع پبلک پراڈکٹ ہے۔ گلوبل گورننس انیشی ایٹو ،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے لیے چینی دانش کے تحت ایک اور کاوش اور خدمت ہے۔