چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک بن گیا
بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے "چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران ملک میں قانون کی حکمرانی کے شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، "چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران چین میں غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سزائیں سنائی جا رہی ہیں ۔ 2024 میں مجرمانہ مقدمات کے اندراج کی تعداد میں سال بہ سال 25.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ "چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران چین میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے مقدمات کی تاحیات ذمہ داری اور غلط مقدمات کے لئے تحقیقات و جواب دہی کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے اور نافذ کیا جا رہا ہے، جس کی بدولت ملک میں عدالتی معیار، کارکردگی اور عوامی اعتماد میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ 2024 میں، ملک بھر میں عدالتوں میں 46.02 ملین مقدمات درج ہوئے، جو 2020 کے مقابلے میں 41.5 فیصد کا اضافہ ہے ۔