ہوانگ یان جزیرہ چین کا موروثی علاقہ ہے، چین فلپائن کے نام نہاد "احتجاج” کو مسترد کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہوانگ یان جزیرے کے نیشنل نیچر ریزرو کے قیام کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوانگ یان جزیرہ چین کا موروثی علاقہ ہے۔ ہوانگ یان آئی لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کا قیام چین کی خودمختاری کے دائرہ کار میں ہے۔ اس کا مقصدجزیرے کے ماحول کی حفاظت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو برقرار رکھنا ہے۔ یہ چین کے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے چین کے مشن کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ فلپائن کے علاقائی دائرہ کار کا تعین طویل عرصے سے بین الاقوامی معاہدوں کی ایک سیریز کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے، اور ہوانگ یان جزیرے کو ان میں کبھی شامل نہیں کیا گیا۔ چین فلپائن کے غیر معقول الزامات اور نام نہاد "احتجاج” کو مسترد کرتا ہے اور فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی اشتعال انگیزی وار پراپیگنڈے کو روکے تاکہ سمندری صورتحال کی پیچیدگیوں میں اضافہ نہ ہو۔