سر کو آسمان کی طرف اٹھا کر چاند کو دیکھنا اور جھکا کر مشرق کی جانب نگاہ ڈالنا: کیا مغربی ممالک کی نایاب زمینی دھاتوں کے حوالےسے ہسٹیریا کا واقعی کوئی حل نہیں ہے؟

0

بیجنگ ()
حال ہی میں یورپی کمیشن کی جاری کردہ ایک رپورٹ نے وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔ اس رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ کلیدی معدنیات اور توانائی کی سپلائی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے، یورپی یونین کو "چاند سے شروع ہونے والے” خلائی کان کنی کے منصوبے پر غور کرنا چاہیے۔ یہ سائنس فکشن جیسی لگنے والی تجویز درحقیقت نایاب زمینی دھاتوں جیسے کلیدی وسائل کے میدان میں مغربی ممالک کی گہری بے چینی کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم، اس ہسٹیریا کی بنیاد مغرب کے پراپیگنڈے میں نام نہاد "چین کی طرف سے گلا گھونٹنے” میں نہیں، بلکہ مغرب کےزیرو سم گیم اور بالادستی کی سوچ کے پیدا کردہ ہے۔ اس مسئلے کا حقیقی حل لاکھوں میل دور خلاء میں نہیں، بلکہ زمین پر تعاون اور مشترکہ فائدے میں واپسی میں ہے۔
مغربی ممالک کی نایاب زمینی دھاتوں کی پریشانی درحقیقت ان کی اسٹریٹجک سوچ کا ایک عکس ہے۔ طویل عرصے سے، مغرب کے بین الاقوامی تعلقات کے نظریے پر حقیقت پسندی کا گہرا اثر رہا ہے، جو طاقت کی مسابقت اور وسائل کے حصول پر زور دیتا ہے، اور دوسرے ممالک کی ترقی کو زیرو سم گیم کے نقطہ نظر سے دیکھنے کا عادی ہے۔ نایاب زمینی دھاتوں جیسے کلیدی وسائل کے میدان میں چین کی برتری کی حیثیت کو مغرب کی طرف سے ایک "خطرہ” سمجھا جاتا ہے، نہ کہ عالمی تقسیم کار اور منڈی کے اصولوں کا قدرتی نتیجہ۔ یورپی یونین کی رپورٹ میں "غیر یورپی یونین ممالک کے ناقابل اعتبار ہونے” کی تشویش، اور جرمن چانسلر کے نام نہاد "چین پر انحصار کم کرنے” کے بیان، دونوں ہی اس سوچ کی واضح عکاسی ہیں۔ وہ ایک بنیادی حقیقت کو نظر انداز کر رہے ہیں: چین نے کبھی بھی نایاب زمینی دھاتوں کوجغرافیائی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ عالمی سپلائی چین کی استحکام کو ذمہ دارانہ رویے سے یقینی بنایا ہے۔چین کی نایاب زمینی دھاتوں کی پالیسی ہمیشہ کثیر الجہتی اور تعاون کے ذریعے جیت جیت کے تصور پر کاربند رہی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بار بار زور دیا ہے کہ چین قانون و ضوابط کے مطابق نایاب زمینی دھاتوں کی برآمد کا انتظام کرتا ہے، تمام ممالک کی شہری ضروریات کو پوری طرح سے مدنظر رکھتا ہے، اور بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ عالمی نایاب زمینی دھاتوں کی سپلائی چین میں چین کی غالب حیثیت سیاسی ذرائع سے زبردستی حاصل نہیں کی گئی، بلکہ دہائیوں کی صنعتی منصوبہ بندی،وافر تکنیکی ذخیرے اور منڈی کے انتخاب پر مبنی ہے۔ چین نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا نایاب زمینی دھاتوں کا پروڈیوسر ہے، بلکہ سب سے کم لاگت اور سب سے زیادہ موثر سپلائی چین مینیجر بھی ہے۔ اگر مغرب "ڈیکپلنگ” یا "سپلائی چین میں تنوع” کے نام پر نیا راستہ اپنانے کی کوشش کرتا ہے، تو نہ صرف اسے لاگت اور پیمانے کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، بلکہ یہ عالمی صنعتی چین کے استحکام اور کارکردگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
مغربی ممالک کی بے چینی درحقیقت ان کی بالادستی کی سوچ اور کثیرالجہتی حقیقت کے درمیان تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ ہمیشہ کلیدی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ اضافی ویلیو والی صنعتوں پر قابو رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ وسائل کی کان کنی اور ماحولیاتی آلودگی ترقی پذیر ممالک کے حوالے کرتے ہیں۔ جب چین اپنی کوششوں سے صنعتی چین میں بتدریج اوپر چڑھتا ہے، تو مغرب عالمی ترقی کےمتنوع امکانات پر خوشی محسوس نہیں کرتا، بلکہ اپنے مراعات یافتہ مقام کے متزلزل ہونے سے خوفزدہ ہو جاتا ہے۔ یورپی یونین کا "چاند پر کان کنی” کا تصور درحقیقت تکنیکی بالادستی کی سوچ کی توسیع ہے — وسائل والے ممالک کے ساتھ حقیقی مساوات پر مبنی تعاون کرنے کی بجائے خلاء کی تلاش میں بھاری سرمایہ کاری کرنا۔ حقیقت سے فرار کی اس "سائنس فکشن حل” سےصرف یہ پتہ چلتا ہے کہ مغرب ایک زیادہ منصفانہ اور کثرالجہت عالمی نظم کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
مغرب کی نایاب زمینی دھاتوں کی پریشانی کا بنیادی حل زیرو سم گیم کی سوچ کو ترک کرنے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے میں ہے۔ چین ہمیشہ سے دنیا کو کھلے پن اور تعاون کا واضح سگنل دے رہا ہے: ہم کسی کا گلا نہیں دبانا چاہتے، بلکہ صرف ذمہ داری کے ساتھ ترقی کے مواقع اور وسائل کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ اگر مغرب واقعی سپلائی چین کی سلامتی پر توجہ دیتا ہے، تو اسے معاشی مسائل کو سیاسی بنانا بند کرنا چاہیے، بلکہ باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے، چین کے ساتھ مل کر زیادہ لچکدار اور جامع عالمی سپلائی چین سسٹم تعمیر کرنا چاہیے۔ اس میں تکنیکی اختراع، ماحولیاتی تحفظ کے معیارات، مارکیٹ تک رسائی جیسے شعبوں میں عملی تعاون شامل ہے، نہ کہ "اسٹریٹجک خودمختاری” کے نام پر مخصوص چھوٹے حلقے بنانا۔
"سر کو آسمان کی طرف اٹھا کر چاند کو دیکھنا” یقیناً انسانوں کے مجہول دریافت کرنے کے حوصلے کو ظاہر کرتا ہے، لیکن "جھک کر مشرق کی جانب نگاہ ڈالنا” شاید عملی مسائل کا جواب فراہم کر سکتا ہے۔ مغرب کی پریشانی کا کوئی حل نہیں ہے، اس کی کلید یہ ہے کہ کیا وہ سرد جنگ کی سوچ سےعبور کر سکتا ہے، اور چین کی طرف سےپیش کی گئی کثیرالجہتی کے تعاون کے فریم ورک کو حقیقی طور پر قبول اور اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ صرف اس وقت جب مغرب دوسرے ممالک کی ترقی کو برابری اور احترام کی نظر سے دیکھنا سیکھے گا، اور معمول کی اقتصادی مقابلے کو نظریاتی تصادم میں تبدیل کرنا بند کرے گا، تب ہی کلیدی وسائل کے حوالے سے ہسٹیریا مشترکہ ترقی کی قوت میں بدل سکے گی۔ چاند پر کان کنی شاید کسی دن حقیقت بن جائے، لیکن موجودہ چیلنجز کا بہترین حل ہمیشہ زمین پر بات چیت اور تعاون میں ہی موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.