متعدد ممالک کے حکومتی اہلکار اوردانشوروں کے عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح   میں چین کے اہم کردار پر خیالات کا اظہار

0


 اسلام آ باد :جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ  کے موقع پر   ،  متعدد  ممالک کے سیاستدانوں اور معروف اسکالرز نے  چائنا میڈیا گروپ کو  دیئے گئے  خصوصی انٹرویو  ز میں عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح میں چین کی تاریخی شراکت کو سراہا، عالمی حکمرانی کے لئے چین کی پرامن ترقی کے راستے کی روشن خیالی کی اہمیت کی تصدیق کی ، اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ تاریخ سے  سبق سیکھیں  ، متحد  ہو کر  تعاون کریں ، اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے پرامن مستقبل کی حفاظت کریں۔ 

چین میں پاکستان کے سابق سفیر معین حق نے چین پر جاپانی  فوج کے نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے میموریل ہال کا دورہ کیا جس سے انہیں "تاریخ کو یاد رکھنا اور امن کی قدر کرنا” کے نعرے  کو سمجھنے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا  "یہ نہ صرف ماضی کے سانحات سے خبردار رہنے کی علامت ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کیلئے امن کا ایک اعلان بھی ہے۔
 ان کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے تاریخی صدمے کو امن کے اعلامیے میں تبدیل کرنے کے عمل نے بین الاقوامی برادری کے لیے تاریخ سے سبق حاصل کرنے اور مستقبل کا سامنا کرنے کی ایک مثال قائم کی ہے۔ پاکستان کے اخبار  ڈان کے سربراہ افتخار شیراز نے کہا  "اپنے عروج کے عمل میں چین نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور فائدہ مند  تعاون پر عمل کیا ہے اور  زیرو سم  گیمز کی مخالفت کی ہے، جو عالمی حکمرانی کے لیے ایک نیا نمونہ فراہم کرتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ عالمی حکمرانی کا یہ نیا ماڈل یقینا بنی نوع انسان کے لیے ایک زیادہ پرامن اور منصفانہ دور لائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.