چین کی مارکیٹ وسیع ہے یہاں کاروبار کو مزید بڑھانا جاری رکھیں گے، نائب صدر یونی لیور
بیجنگ :تقریباً 100 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے اداروں کے سربراہان اس وقت چین میں موجود ہیں۔
بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق 25 واں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ چین کے شہر شیامن میں شروع ہوا۔
یونی لیور کے نائب صدر زینگ شی وین نے سی ایم جی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مارکیٹ بہت وسیع ہے، جدت طرازی مضبوط ہے اور پالیسیاں مستحکم ہیں۔ یونی لیور کا مقصد چین میں "میراتھن رنر” بننا اور چین میں کاروبار کو مزید بڑھانا جاری رکھنا ہے۔