چینی فوج جتنی مضبوط ہو گی ،امن و ترقی کی ضمانت اتنی ہی زیادہ ہوگی، چینی  وزارت قومی دفاع

0


بیجنگ: چین کی  وزارت قومی دفاع نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ  3 ستمبر کی فوجی پریڈ کے بعد، بین الاقوامی تھنک ٹینکس اور غیر ملکی میڈیا نے چین کی’’تھری ان ون‘‘ نیوکلیئر اسٹرائیک فورس، بغیر پائلٹ کے جنگی سازوسامان اور سائبر اسپیس کی جنگی صلاحیتوں  پر  خاصی توجہ مرکوز کی ہے۔

بدھ کے روز اس حوالے سے وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ یہ فوجی پریڈ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تقریبات کا ایک اہم حصہ تھی ،جو نئے عہد میں  چینی  فوج کی سیاسی تعمیر کے نئے انداز، فورس کے ڈھانچے کی نئی ترتیب، جدید تعمیر میں نئی پیش رفت اور جنگ کی تیاری میں نئی کامیابیوں کا جامع مظاہرہ کرتی ہے۔

پریڈ  میں دکھائے گئے بہت سے ہتھیار اور سازوسامان جدید ترین جنگی شکلوں کے ارتقاء کی نمائندگی کرنے والے جدید ترین آلات ہیں، اور یہ چینی فوج کے  جنگی نظام کی صلاحیت، نئی ڈومینز اور نئے معیارات کی صلاحیت، اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔  چین  ہمیشہ  دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر کاربند رہے گا ، کبھی تسلط پسندی کی طرف نہیں جاتا ، کبھی توسیع پسندی نہیں کرتا، اور ہمیشہ دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کی ایک قوت رہے گا ۔ چینی فوج جتنی مضبوط ہوگی، جنگ کو روکنے والی پرامن قوتیں اتنی ہی طاقتور ہوں گی اور امن اور ترقی  کی ضمانت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.