جاپان ’’ تائیوان علیحدگی‘‘پسند عناصر کو غلط پیغام دینے سے باز رہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ کی سابق رہنما چھائی انگ وین نے دورہ جاپان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے اس معاملے پر جاپان کے ساتھ سنجیدگی سے بات کی ہے اور خبردار کیا ہے۔
بدھ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی ‘تائیوان علیحدگی ‘ کے حامی فرد کو کسی بھی نام سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس حقیقت کو بدلا نہیں جا سکتا کہ چھائی انگ وین تائیوان انتظامیہ کی سابق رہنما کی حیثیت سے دورہ جاپان سے ” تائیوان علیحدگی” کی سازش کر رہی ہیں جو ہر صورت ناقابل قبول ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان تائیوان کے امور پر چینی عوام کے لیے تاریخی جرم کا ذمہ دار ہے ،اس لیے اسے محتاط رہنا چاہیے۔
ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول کی پابندی کرے اور متعلقہ مسائل کو احتیاط سے اور مناسب طریقے سےسنبھالے، کسی بھی صورت میں چین کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور نہ ہی’’تائیوان علیحدگی‘‘ کی حامی قوتوں کو غلط پیغام بھیجے۔