طاقت سے مشرق وسطیٰ میں امن نہیں لایا جاسکتا، چینی وزارت خارجہ

0


بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیان سے  ایک صحافی نے پوچھا کہ اسرائیل نے حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ کیا۔ چین کا ردعمل کیا ہے؟

بدھ کے روز لین جیان نے کہا کہ چین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کل ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیل کی جانب سے قطر کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

ہم نے اس حملے کی وجہ سے خطے میں حالات کے مزید کشیدہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور غزہ میں جنگ بندی کی بات چیت کو نقصان پہنچانے کے متعلقہ فریق کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ مشرق وسطیٰ میں طاقت کے ذریعے  امن حاصل نہیں کیا جا سکتا اور بات چیت اور مذاکرات ہی بنیادی حل ہیں۔  

غزہ کا موجودہ تنازعہ تقریباً دو سال سے جاری ہے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں، خاص طور پر اسرائیل سے سختی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنگ بندی اور مذاکرات کے عمل کی مخالفت کے بجائے ان کو شروع کرنے کی مثبت کوششیں کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.