معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچ گئیں
لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچ گئیں۔
رواں مون سون کے سیزن میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک کے بیشتر حصے خاص طور پر خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔
پنجاب کے بیشتر شہر اور دیہات سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایسے میں گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب کے ضلع قصور پہنچ گئیں۔
گلوکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کررہی ہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا قیمتی سامان برباد ہوگیا ہے جبکہ کئی جانور ہلاک ہوگئے، سیلاب متاثرین اور بچ جانے والے بے زبان جانوروں کو خوراک کی ضرورت ہے۔
حدیقہ کیانی نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیلاب متاثرین کیلئے بستر خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔