ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے ابھرتے کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں،اینڈریو رسل
دبئی، :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی20 ایونٹ اب گھریلو کرکٹ کا سب سے بڑا اور معتبر مقابلہ بن چکا ہے۔ ’’فرنچائزز کی مکمل شمولیت نے اس ٹورنامنٹ کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھا کر فرنچائز ٹیموں میں جگہ بنا سکیں۔انہوں نے کہاکہ اس پلیٹ فارم سے کئی کھلاڑی فرنچائز کرکٹ اور یو اے ای نیشنل ٹیم تک پہنچے ہیں۔ خزیمہ تنویر اور صغیر خان جیسے کھلاڑیوں نے اسی ٹورنامنٹ سے اپنی پہچان بنائی اور اب بین الاقوامی سطح پر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ صحت مند ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کئی میچ آخری گیند تک گئے، جس نے مقابلے کو مزید دلچسپ بنایا۔یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے قدم بڑھانے کا زینہ ہے، اور یہاں کی عمدہ کارکردگی انہیں سیزن 4 کے پلیئر آکشن میں فرنچائزز کی توجہ حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، ڈیوڈوائٹ نے کہا کہ اس مقابلے کا دائرہ اب خطے میں بھی پھیل رہا ہے۔ہم صرف یو اے ای میں نہیں بلکہ خلیج بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ کویت نے بھی اس سال اپنی ڈویلپمنٹ لیگ کا آغاز کیا ہے، اور ان کے کھلاڑی بھی آکشن کا حصہ بنیں گے، جو کھیل کی تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر 2025 کو یو اے ای نیشنل ڈے (عید الاتحاد) پر ہوگا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل 34 میچز پر محیط یہ ایونٹ اتوار، 4 جنوری 2026 کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔