چین مسلسل 16 سال سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،چینی ریاستی کونسل

0


بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں، وزارت تجارت کے ایک متعلقہ اہلکار نے بتایا کہ چین مسلسل 16 سال سے آسیان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے، اور آسیان مسلسل پانچ سال سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

رواں سال جنوری سے جولائی تک، چین اور آسیان کے درمیان تجارتی حجم 597 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، اس میں سال بہ سال 8.2 فیصد اضافہ ہوا،جو کہ اسی عرصے میں چین کی کل غیر ملکی تجارت کا 16.7 فیصد بنتا ہے۔اس کے علاوہ، چین-آسیان فری ٹریڈ زون ورژن3.0 پر مذاکراتی عمل مکمل ہو چکا ہے۔”علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے” (آر سی ای پی) کو اعلیٰ معیار کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، اور علاقائی اقتصادی انضمام میں نئی ​​کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.