چین کی اشیاء کی تجارت رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مستحکم رہی
بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں، چین کی اشیاء کی تجارت میں مستحکم ترقی جاری رہی ، جس کی مجموعی درآمد و برآمد کی مالیت 29.57 ٹریلین یوآن رہی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.5 فیصد اضافہ ہے۔
اس میں سے، ‘ بیلٹ اینڈ روڈ "کی مشترکہ تعمیر میں شریک ممالک کے ساتھ چین کی برآمدات و درآمدات کا حجم 15.3 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا ، جو 5.4 فیصد کا اضافہ ہے اور چین کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت کا 51.7 فیصد بنتا ہے۔چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے محکمہ شماریات کے ڈائریکٹر لو ڈالیانگ نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں، چین میں درآمد ات اور برآمد ات کی مجموعی ترقی کی شرح پہلے نصف سال سے 0.6 پوائنٹس بڑھ گئی ہے اور یہ مسلسل تین مہینوں سے برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافہ ہوا ہے ۔