چین نے کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی صدر
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے 25 ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت فیئر کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت فیئرجس کا مستقل تھیم "دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانا اور عالمی ترقی کو فروغ دینا” ہے، نے کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ عالمی اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار اور لنگر کی حیثیت سے ، چین غیرمتزلزل طور پر اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے گا، آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کرے گا۔ دنیا کے ساتھ اپنی ترقی کے مواقع شیئر کرتا رہے گا اور عالمی ترقی میں مزید مثبت توانائی اور یقین پیدا کرے گا۔چین جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے اور خوشحالی و ترقی کے روشن مستقبل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔