25 ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت فیئر کاانعقاد

0

بیجنگ : چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں 25 ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت فیئر (سی آئی ایف آئی ٹی) کا انعقاد ہوا۔موجودہ سی آئی ایف آئی ٹی میں 120 سے زائد ممالک اور علاقوں کے نمائندوں، اور 11 بین الاقوامی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی ہے، 51 ممالک اور علاقوں نے اس نمائش میں حصہ لیا۔

چینی وزارتِ تجارت پہلی بار چین کے آوٹ باونڈ انویسٹمنٹ کی سرگرمیوں کے انڈیکس کو جاری کرنے کیلئےمتعدد چیمبرز آف کامرس کو منظم کرے گی۔ "بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی سرمایہ کاری تعاون، چین اور امریکہ کے درمیان صوبائی تجارتی تعاون، چین – آذربائیجان کے دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت متعدد سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی، جو باہمی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.