شی جن پھنگ کا جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے اہم خطاب

0


بیجنگ:3 ستمبر کی صبح 9 بجے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار یادگاری تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہو ئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے اہم خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ آج ہم جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ منانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ تاریخ کی یاد میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے اور امن کاتحفط کرنے کےساتھ ساتھ بہترمستقبل تخلیق کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.