چین، روس اور منگولیا کے سربراہان مملکت کے ساتویں اجلاس کا انعقاد

0

چین، روس اور منگولیا کے درمیان سہ فریقی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، چینی صدر

بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور منگولیا کے صدر خوریلسوخ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین، روس اور منگولیا کے سربراہان مملکت کا سہ فریقی ساتواں اجلاس منعقد کیا ۔منگل کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین، روس اور منگولیا کے درمیان سہ فریقی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور اس نے ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ شی جن پھنگ نے چین روس منگولیا تعاون کو فروغ دینے کے لئے تین تجاویز پیش کیں۔
پہلا یہ کہ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کیا جائے۔ دوسرا باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا ہے، اور تیسرا یہ ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر مل کر کام کیا جائے۔

پیوٹن نے کہا کہ روس، چین اور منگولیا کے ساتھ مساوی، باہمی فائدہ مند اور مستقبل پر مبنی تزویراتی تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ سہ فریقی تعاون اور دوطرفہ تعاون ایک دوسرے کی تکمیل اور فروغ کر سکیں ۔
منگولیا کے صدر نے کہا کہ چین اور روس، منگولیا کے اہم ہمسایہ ہیں اور منگولیا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سہ فریقی تعاون کو وسعت دینے، چین- منگولیا- روس اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے، عوامی تبادلوں میں اضافے، تینوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے اور علاقائی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.