روسی عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا فری پالیسی متعارف کرائی جائے گی ،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ () چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین اور بیرونی ممالک کے درمیان عوامی تبادلے کو مزید آسان بنانے کے لیے چین نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔15 ستمبر 2025 سے 14 ستمبر 2026 تک روسی عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے، ملاقاتوں کا تبادلہ کرنے اور 30 دن سے کم ٹرانزٹ کے لیے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔
چین دونوں ممالک کے درمیان افراد کے تبادلوں کی سہولت کو بہت اہمیت دیتا ہے، تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے عوام کی حمایت کرتا ہے، اور نئے عہد میں چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔