چین اور ملائیشیا کو دوطرفہ تعلقات کو "اعلی معیار اور اسٹریٹجک” کے طور پر اجاگر کرنا چاہئے، چینی صدر

0

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم سے ملاقات کی،انور بن ابراہیم اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو دوطرفہ تعلقات کو "اعلی معیار اور اسٹریٹجک” کے طور پر اجاگر کرنا چاہئے، ہمہ جہت تزویراتی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم معاملات پر مضبوطی سے حمایت کرنی چاہئے۔ علاقائی اعلی معیار کی ترقی اور تعاون کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔مصنوعی ذہانت، نئی توانائی اور سیمی کنڈکٹر جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کے روشن پہلووں کو فروغ دینا چاہئے اور اعلی سطح پر "دو ممالک اور دو صنعتی پارک” اور ایسٹ کوسٹ ریلوے جیسے کلیدی منصوبوں کو اعلی معیار سے تعمیر کرنا چاہیئے. چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں، بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کے دفاع کے لئے مل کر کام کریں، اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کریں۔
انور بن ابراہیم نے کہا کہ ملائشیا چین کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
اسی دن چینی صدر شی جن پھنگ نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.