شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا

0

دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ آج منگل کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا سیمی فائنل شام 5 بجے شارجہ واریئرز اور گلف جائنٹس کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چاروں ٹیموں نے لیگ اسٹیج میں 6،6 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اتوار اور پیر کو کھیلے گئے چار میچز کے ساتھ گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔
اتوار کے میچز
پہلے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 22 رنز سے شکست دی۔ وائپرز نے 218/5 رنز بنائے جس میں تنیش سوری (52)، باسل حمید (47) اور تیمور علی (45) نمایاں رہے۔ جواب میں نائٹ رائیڈرز کی ٹیم احمد طارق (55) اور علی عابد (48) کی عمدہ اننگز کے باوجود 196 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حفیظ الماس ایوب نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں شارجہ واریئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی کیپیٹلز کی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شارجہ کے رئیس احمد نے 50 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف 13ویں اوور میں ہی دلا دیا۔ پیر کے میچز پہلے میچ میں شارجہ واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ شارجہ کے کپتان روحان مصطفیٰ نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ شام کے میچ میں گلف جائنٹس نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ نائٹ رائیڈرز نے 155/7 کا مجموعہ بنایا جس میں محمد شہداد (35) اور علی عابد (31) نمایاں رہے۔ جواب میں گلف جائنٹس کے کپتان جوناتھن فیگی نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.