عالمی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے، سی جی ٹی این سروے نتایج
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے 8873 افراد پر مشتمل ایک تازہ سروے سے پتہ چلا کہ جواب دہندگان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں عملی تعاون کے اہم ثمرات اور چین کے اہم کردار کو سراہا ہے۔ 91.7 فیصد جواب دہندگان نے
رکن ممالک کی اقتصادی ترقی پر شنگھائی تعاون تنظیم کے مثبت اثرات کی تصدیق کی۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں سیٹلمنٹ کو فروغ دینے سے خطے کے ممالک کو مغربی معاشی نظام پر اپنا انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے میں ایس سی او کے فعال کردار کو مثبت قرار دیا۔ سروے میں ایس سی او ممالک کے 91.4 فیصد جواب دہندگان نے علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں چین کے عملی تعاون کے ثمرات کو سراہا۔ 86.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ "شنگھائی اسپرٹ” کثیر قطبی دنیا میں علاقائی حکمرانی کے لئے
عدم طاقت اور عدم تصادم پر مبنی ایک نیا راستہ فراہم کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں ، 83 فیصد جواب دہندگان کو توقع ہے کہ ان کا ملک شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے ذریعے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرے گا۔اس توقع کی شرح ایس سی او ممالک کے جواب دہندگان میں 91.1 فیصدجبکہ جی 7 ممالک کے جواب دہندگان میں 60 فیصد سے متجاوز رہی اور 44 سال سے کم عمر کے جواب دہندگان میں یہ شرح 85 فیصد سے زیادہ ہے۔