شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ کے لیے چائنا میڈیا گروپ کی میڈیا کوریج کا باقائدہ آغاز
بیجنگ : 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوگی۔ چائنا میڈیا گروپ نے رپورٹنگ، کثیر لسانی نشریات ، اور ثقافتی پروگرامز کی پروڈکشن کے لئے 760 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیمیں تعینات کیں۔ یوں ریڈیو، ٹیلی ویژن، اور نیو میڈیا کے انضمام اور کثیر لسانی بین الاقوامی نشریات کی خوبیوں کو بھرپور طور پر بروئے کار لاتے ہوئےشنگھائی تعاون تنظیم تھیانجن سمٹ کی بہترین عالمی معیار کی کوریج کو یقینی بنایا جائے گا۔حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان عوامی و ثقافتی تبادلے کے پروگرامز، اعلیٰ معیار کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن ورکس کی نمائش اور میڈیا تبادلے کے پروگرامز منعقد کیے ہیں،جنہوں نے تخلیقی ترقی کی زندہ کہانیاں بیان کرتے ہوئے ایس سی او کی تعاون ،جیت جیت اور کھلے پن کی آواز بلند کی ہے ، اور باہمی دوستی اور تہذیبوں کے باہمی سیکھنے کے عمل کو مزید بڑھایا ہے۔