چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے نوجوانوں کے ما بین گول میز مکالمے کا انعقاد،پاکستان سمیت دیگر رکن ممالک سے نو جوانوں کی شرکت
بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیانجن سمٹ کے افتتاح سے قبل،سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این کے زیر اہتمام "نوجوان طاقتوں کو یکجا کرنا اور مل کر مستقبل کی تعمیر کرنا” کے عنوان سے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے نوجوانوں کا آن لائن گول میز مکالمہ بیجنگ میں کامیابی سے منعقد ہوا ۔موجودہ مکالمے میں چین، پاکستان ، قازقستان، کرغستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، بھارت، ایران، بیلاروس اور آذربائیجان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم سے منسلک رکن ممالک اور مکالمے کے شراکت داروں کے نوجوان نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان نوجوان نمائندوں نے "انسانی تبادلوں کے نئے راستے”، "نوجوانوں کے مشن کی نئی ذمہ داری” اور "شنگھائی تعاون تنظیم کے مواقعوں سے متعلق نئے تناظر” سمیت تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس سے ان کی دانش سے شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کا نیا بلیو پرنٹ تشکیل دینے میں مدد ملے گی ۔تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے، نوجوانوں کے مشن کی حوصلہ افزائی کرنے اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانے میں روزبروز اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ شرکاٰء کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور نوجوانوں کے تبادلے کے پروگراموں، اختراعی اور کاروباری فورمز اور رضاکارانہ میکانزم کے ذریعے نوجوانوں کو علاقائی امن، ترقی اور پیشرفت کے فعال فروغ کی ترغیب دیتی ہے،جو اتحاد اور تعاون کو برقرار رکھنے اور مشترکہ مستقبل کی تخلیق کی ذمہ داری میں مدد دیتی ہے۔