چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور عالمی فاشزم پر فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقاریب
2025ء چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔
80 سال قبل، لاکھوں افراد نے انتہائی کٹھن جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور امن کی کرن حاصل کی۔
آج، نئی نسل پر امن کی میراث کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جو دنیا بھر کے دوستوں کے ہمراہ مل کر "امن کے پروں” کی تعمیر کر رہی ہے اور انسانیت کے روشن مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔ امن کی طاقت، امن کے پر، ہم سب کے ہاتھوں میں ہیں!