شدید بارشیں اور سیلاب: آزاد کشمیر کے اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان
مظفر آباد:شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر آزاد کشمیر کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
آزاد کشمیر کے اسکولوں میں، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 23 اگست تک تمام اسکول بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں مزید دو روز تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
قبل ازیں آج خیبرپختونخو اکے ضلع مانسہرہ اور تورغر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شدید بارشوں کے پیش نظر اسکولوں میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔