ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 4‘ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (شوبز ڈیسک) ٹائیگر شروف کے مداحوں کو ان کی آنے والی نئی فلم ’باغی 4‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو رواں برس ستمبر کی پانچ تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی ہدایت کاری اے ہرش نے کی ہے، تاہم فلم نقادوں کا خیال ہے کہ ’باغی‘ کے سابق چیپٹرز کی طرح اس نئے سیکوئل کو بھی مداح پسند کریں گے۔