مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان

0


معرکہ حق میں تاریخی فتح نے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالاکردیں،ڈاکٹر شوکت علی
برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ (ق)اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان قربانی، عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں، اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،انکا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح نے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالاکردیں،ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.