پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

0


اسلام آباد:رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔
جامعہ کے علمی و تحقیقی شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف میں رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں قومی سطح پر تعلیم و تحقیق میں غیرمعمولی کارکردگی اور علمی معیار کے فروغ کے لیے دیا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب صوبائی دارالحکومت لاہور (گورنر ہاؤس) میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان ، چئیرمین HEC پاکستان ،چئیرمین HEC پنجاب سمیت اعلیٰ تعلیمی کمیشنز کے نمائندگان، جامعات کے سربراہان، محققین، اساتذہ، اور دیگر علمی و فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے اپنی قیادت میں جامعہ میں متعدد نئے تعلیمی پروگرامز، تحقیقاتی مراکز اور بین الاقوامی اشتراکات کا آغاز کیا، جس سے جامعہ کا علمی وقار قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم ہوا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے کہا کہ یہ اعزاز پوری جامعہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم علم، تحقیق اور جدید تعلیم کے ذریعے ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔”
جامعہ کے اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ کی جانب سے بھی پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.