میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں، چاہت فتح علی خان

0


لاہور(شوبز ڈسیک) کامیڈین چاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کے دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔چاہت فتح علی خان کو ان کے بے ڈھنگے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے بہترین گلوکاروں سے متعلق بھی بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان بھی اچھے گلوکار ہیں، انہیں تیسرے نمبر پر رکھا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم بہترین گلوکار ہیں، وہ موسیقی کی دنیا میں اچھا اضافہ تھے۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ عاطف اسلم کی آواز منفرد تھی، اس لیے انہوں نے اچھی جگہ بنائی، وہ بہترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔کامیڈین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم پاکستان کے دوسرے بہترین ترین گلوکار ہیں، جس پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ پہلے نمبر پر کون ہیں؟چاہت فتح علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پہلے نمبر پر وہ ہیں، عاطف اسلم دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ راحت فتح علی خان بھی اچھے گلوکار ہیں، انہیں تیسرے نمبر پر رکھا جا سکتا ہے۔کامیڈین کی جانب سے خود کو نمبر ون گلوکار قرار دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کی رائے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.