وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں، مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری

0


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی کوششوں سے ملک بھر کے مزدوروں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے کی ہے۔

مصطفیٰ ملک کے مطابق نہ صرف پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ مزدوروں کیلئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی محنت کشوں کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں۔
مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ "مزدور معیشت کی بحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔”
چوہدری سالک حسین کی قیادت میں وزارت اوورسیز پاکستانیز مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.