چین کمبوڈیا-تھائی لینڈ تنازعہ میں جنگ بندی کیلئے پرُ امید ہے، وزارت خارجہ

0


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کے جواب میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا۔ اچھی ہمسائیگی اور باہمی اعتماد پر قائم رہنا اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات میں ہے اور یہ علاقائی امن و  استحکام کے لیے اہم اور ضروری ہے۔ چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے تنازع کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ امید ہے کہ دونوں  ممالک عوام کے مشترکہ مفادات  کیلئے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے  جنگ بندی کریں گے، جلد از جلد لڑائی بند کریں گے، اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں گے اور سرحدی علاقے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آسیان نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور چین اس کی تعریف  اور ان تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو صورتحال کو سازگار بنانے کیلئے کی جارہی ہیں۔ چین منصفانہ  موقف کو برقرار رکھتے ہوئے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا اور جنگ بندی کو فروغ دینے اور لڑائی کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.